Course Overview
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ترجمہ:
آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا ہے اور اپنی نعمتوں کو تمام کردیا ہے اور تمہارے لئے دین”
”اسلام کو پسندیدہ بنادیاہے
عزیز طالب علموں مضمون اسلامیات درجہ نہم میں لازمی مضمون کی حیثیت سے شامل نصاب ہے اور بورڈ کے سالانہ امتحانی نتائج کو بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے
اسلامیات کا لفظ ماخوذ ہے اسلام سے
اسلام کے لغوی معنیٰ سپرد کرنے کے ہیں، جبکہ اصطلاح میں اپنے آپ کو شریعتِ محمدی ﷺکے سپرد کرنے کا نام اسلام ہے۔
نصاب میں موجود مضمون اسلامیات مختلف موضوعات پر مشتمل ہے جس میں عقائد واخلاقیات توحید و رسالت عقیدہ ختم نبوت و شان صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین آیات احادیث اور دیگر اہم موضوعات شامل ہیں۔
پیپر پیٹرن
حصہ الف
(کثیر الانتخابی سوالات (۱۵نمبر
حصہ ب
(مختصر سوالات (۳۰ نمبر
حصہ ج
(تفصیلی سوالات (۳۰ نمبر
عزیز طالب علموں اگر آپ بورڈ کے امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا چاہتے تو پریشان نہ ہوں ”تعلیم سب کیلئے” جو کہ ایک ایجوکیشنل ایپ ہے اور شاہ گروپ آف ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے زیر سرپرستی تخلیق کیا گیا ہے, اس ایپ پر درجہ نہم،دہم کے تمام لازمی اور اختیاری مضامین کی طرح مضمون ”اسلامیات” کے شامل نصاب تمام اسباق کے مکمل بہترین نوٹس ، ویڈیو لیکچرز، کوئز موجود ہیں جو کہ نہایت آسان اور جامع انداز پر مبنی ہیں ۔ تمام ویڈیو لیکچرز کو آپ باآسانی دیکھ اور سن سکتے ہیں جس میں موجود کثیر الانتخابی سوالات، مختصر و بیانیہ سوالات کے جوابات احسن انداز میں پیش کیے گئے ہیں جو کہ آپ کی یقینی کامیابی کے ضامن ہو سکتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ مضمون ”اسلامیات” میں آپ کی کامیابی کو بہتر سے بہترین بنا نے میں اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔
لہذا, ابھی “تعلیم سب کیلئے ” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور بورڈ کے امتحان میں اپنی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔